اسلام آباد( )پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر محترمہ ثریا نسیم نے گزشتہ روز جی سیون اسلام آ باد میں عیسای برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین سے خظاب کرتے ہوے کہا

اسلام آباد( )پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل شعبہ خواتین کی صدر محترمہ ثریا نسیم نے گزشتہ روز جی سیون اسلام آ باد میں عیسای برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین سے خظاب کرتے ہوے کہا کہ خواتین کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو اپ کے قومی نظریات کا تحفظ کرتی ہے۔انھوںنے مانسہرہ الیکشن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہماری جماعت نے وہاں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انھوں نے موجودہ حکومت کی ناکامیوں کا بھی ذکر کیااور کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور لا قانونیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے عوام باشعور ہیںاور وہ سچ کا ساتھ دیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جاے گی۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے وای ¿س پریذیدنٹ جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ ہماری جماعت ہی وہ واحد جماعت ہے جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی خواہاں ہے۔ انھوں نے عیساٰی برادری کی طرف سے مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مس شبانہ کنول کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ ویسٹ کی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ اس کے علاوہ مستحق بچیوں کے لیے اجتعماعی شادیوں کے لیے امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا اور ایک ٹریننگ سنٹر کے لیے بھی سلائی مشینو ں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views