مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ کی کراچی پریس کلب پے محکمہ ایگر یکلچر (زراعت ) اورواٹر مینجمنٹ کے مظاہرہ کر نے والے کنٹریکٹ ملازمین سے ملاقات

مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ کی کراچی پریس کلب پے محکمہ ایگر یکلچر (زراعت ) اورواٹر مینجمنٹ کے مظاہرہ کر نے والے کنٹریکٹ ملازمین سے ملاقات، دھر نے میں شر کت اور اظہا ر یکجہتی ،مظاہرین سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مستقلی کنٹر یکٹ ملازمین کا حق ہے انہیں ان کا حق ملنا چاہیے ۔ ان مظاہرین پر تشدد اور ان کی گر فتاریاں قابل مذمت ہیں ۔ مزدور دوستی کی دعویدار حکو مت کا مزدوروں کے ساتھ رویہ قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مزدورں پر سرعام وحشیانہ تشدد اور گرفتاریوں کی مزمت کر تے ہیں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ اور غریب مزدورں پر حق مانگنے کے جرم میں تشدد کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ ان مزدورں کے حقوق کے لیے ہر فورم ،قو می اسمبلی ،سینیٹ اور عوامی فورم پر بھرپور کردار ادا کر تے ہو ئے ان کی آواز بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو ہمارے دور حکو مت میں روزگار دیا گیا جبکہ ان سے یہ روزگار چھیننے کی کو شش کی جارہی ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم یہاں سیاسی فائدہ اٹھانے نہیں آئے مزدورں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ سندہی ٹو پی اور اجر ک کے نعرے لگا نے والوں نے سندہی ٹو پی پہننے والے نوجوانوں پر سر عام لاٹھیاں بر سائیں یہ حکو مت کا قابل شر م اقدام ہے۔ اس مو قع پر مسلم لیگ کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل مشاہد حسین سید نے بھی ٹیلی فو ن پر مظاہرین سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے کہا کہ آپ لو گ اپنے آپ کو مستقل سمجھیں اور یہ حکومت عارضی ہے ۔ اس مو قع پر مسلم لیگ کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹر ی جعفر ا لحسن ،امتیاز مہر ،فاطمہ گل سہتو ودیگر بھی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ موجو د تھے
 



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views

Article


General Articles



Speeches and Quotation


Quaid-e-Azam



Profile


Chaudhry Shujat Hussain


Mushahid Hussain Sayed


Ch. Pervaiz Elahi