مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے میرپو رخاص کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر بشیر احمد جوہری کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے صوبائی ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی

پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے میرپو رخاص کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر بشیر احمد جوہری کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ کے صوبائی ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی اس مو قع پر فیاض لغاری ، حاجی محمد سلیم ،عبدالغفار راجپوت ، محمد امین میمن ، عبدالستار راجپوت ، ساجد احمد میمن ، محمد عمران اور راشد راجپو ت بھی مو جو د تھے ۔ اس مو قع پر بات چیت کر تے ہو ئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ بھر میں تنظیم نوکا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اور پارٹی کارکنان کی کاوشوں سے مسلم لیگ متحرک قو ت بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند لوگ مخصوص کارڈز کی سیاست کررہے ہیں ۔ لیکن مسلم لیگ کے پاس قائداعظم کا دیا ہوا پاکستان کارڈ ہے ۔ اور یہ کارڈ ہی ملک کی سا لمیت اور وحدت کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام پر انے غیر فعال سیاسی کارکنان سے رابطے کر رہے ہیں ۔ ان کارکنان کا غیر متحرک اور خاموش ہو نا مسلم لیگ اور پاکستان دونوں کے لیئے نقصان دہ ہے ۔ پاکستان کو اس وقت حالات کے تناظر میں مثبت سوچ اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سندھ بھر میں جہاں زیادتی ہو گی مسلم لیگ اور اس کے کارکنان مظلوم کی حمایت میں کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت مزدورں پر ظلم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ حکمران روزگار دینے کی بجائے روزگار چھیننے کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا عالم یہ ہے کہ ایک طرف سے پاکستان کھپے کا نعرہ لگتا ہے دوسری جانب سے پاکستان سے علیحدگی کے بیانات کا انکشافات ہو تا ہے یہ دوہرا معیار سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پو رے سندھ کے دورے کر نے کا پروگرام بنالیا گیا ہے اور مرکزی قائدین بھی سندھ کے تمام اضلاع کے دورے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیلز پارٹی کو ووٹ دینے والے آج روزگار اور مستقلی کے لیے دھرنے دینے اور تحریک چلانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر ڈپارٹ کے واٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کنٹر یکٹ ملازمین کے ساتھ جو سلوک کر اچی کی شاہراہوں پر کیا گیا اور گلے میں اجرک ڈالنے والے ورکروں پر تشدداور انکی گر فتاریاں، سندہی ٹوپی ،اجرک کی باتیں کر نے والوں کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے اس مو قع پر ساجد احمد میمن کو مسلم لیگ یوتھ ونگ میرپورخاص کا صدر مقر ر کیا۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views

Article


General Articles



Speeches and Quotation


Quaid-e-Azam



Profile


Chaudhry Shujat Hussain


Mushahid Hussain Sayed


Ch. Pervaiz Elahi