مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا جانا سراسر ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا جانا سراسر ناانصافی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ اور حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیئے کیے جانے والے بلندوبانگ دعوﺅں کے باوجود اس قسم کا فیصلہ پاکستان کی ناکام سفارتکاری کانتیجہ ہے جو قابل مذمت ہے ۔ ا ن خیالات کااظہارا نہوں نے رات گئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف فیصلے کے اعلان کے بعد گلشن اقبال میں ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی اور بہن فوزیہ صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے دلیرانہ اور باہمت انداز پر ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان کی ان بیٹیوں نے جس انداز میں ایک کٹھن وقت پر بھی مضبوطی ، ثابت قدمی ، استقامت اور جذبہ ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے یہ پو ری پاکستانی قو م کے لیئے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کے خلاف امریکی عدالت کا سخت فیصلہ بحیثیت ایک قوم اور دنیا کے مختلف ملکوںمیں بسنے والے مسلمانوں کے لیئے ایک منفی کردار کے طور پر ابھرے گا۔ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ہو نے والے ظلم اور زیادتی کی وجہ سے شروع ہو نے والی تحریک پاکستان سے شروع ہو گی اور پو رے عالم اسلام کو منظم اور متحد کر نے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب امریکہ مصلحت کی خاطر طالبان سے مذاکرات کر نے کی بات کر رہا ہے تو دوسر ی جانب پاکستانی عوام سے اپنے مضبوط دوستانہ تعلق کو جتاتے ہو ئے کیری لو گر بل کے ذریعے پاکستانی عوام کے دل جیتنا چاہ رہاہے جبکہ کیری لو گر بل کے ذریعے اربوں ڈالر کی امداد کے بجائے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے پاکستانی قوم کے دل جیتے جا سکتے ہیں ۔ اگر صدر بارک حسین اوبامہ واقعتا مسلمانوں اور خصوصا پاکستانیوں سے اپنے لیے اچھے جذبات چاہتے ہیں تو انہیں چاہیئے کہ وہ پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنے خصوصی اختیار ات استعمال کر تے ہو ئے فوری رہائی کااعلان کریں ۔ شاید پاکستانی قوم میں امریکہ کے خلاف نفرت میں کمی آ سکے اور پاکستانی عوام کے ساتھ قر بت کا خواب جو امریکن حکومت چاہ رہی ہے وہ پورا ہو سکے ۔اس مو قع پر حلیم عادل شیخ نے رات دیر گئے عافیہ صدیقی کے گھرپر موجود میڈیا کے نمائندوں اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماﺅں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے کہا کہPML خو د بھی اور کسی سیاسی سماجی تنظیم کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک میں بھرپور شر کت کرے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ کا ایک ایک کارکن ڈاکٹر عافیہ کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ کے ہمراہ ہیومن رائٹس ونگ کے صد ر ثمر مہدی ، جنرل سیکر ٹر ی ہیومن رائٹس ونگ ڈاکٹر سمیہ ، نعیم عادل شیخ ، نور محمد نوہڑی ، ملک عبدالعزیز ،فاطمہ گل سہتو ، شاہد حسین لاکھو و دیگر بھی موجود تھے ۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views

Article


General Articles



Speeches and Quotation


Quaid-e-Azam



Profile


Chaudhry Shujat Hussain


Mushahid Hussain Sayed


Ch. Pervaiz Elahi