مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹری حلیم عادل شیخ نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہو نے والے الیکٹر ونک اور پر نٹ میڈیا کے صحافیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا
پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹری حلیم عادل
شیخ نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہو نے والے الیکٹر ونک اور پر نٹ
میڈیا کے صحافیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان دلیر صحافیوں نے
جس طرح اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کو لمحہ بہ لمحہ حقائق سے آگاہ رکھا اور
شاندار انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہا کہ پو رے ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ملک کے
سیکو رٹی اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے مجاہدین بھی شاندار کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں
نے کہا کہ حکومت ان قلم بردار سپاہیوںکوبھی تحفظ فراہم کرے ۔ انہوں نے حکومت سے
مطالبہ کیا کہ میڈیا کے ان نڈر صحافیوں کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے اور ان کو
بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ سچائیوں کے یہ علمبردار جلد از جلد صحتیاب
ہو کر اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے زخمی صحافیوں امین شاہ ، طحہ عبیدی ، امین
یو سف، رابعہ آفاق، سحر افشاں ، تو صیف علیم ، علی جان ، خرم گلزار، رمیز بو ہرہ
اور دیگر صحافیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعاکی ۔
|