مسلم لیگ نے پہلے بھی فوٹو جرنلسٹ کیلئے کالونیاں بنائیں آئندہ بھی موقع ملا تو ان کی فلاح و بہبود کیلئے

اسلام آباد (16 جنوری 2010ئ) آل پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2010ءمیں اسلام آباد راولپنڈی سے سجاد حیدر صدر، لاہور سے محمد اقبال چودھری سینئر نائب صدر اور کراچی سے اطہر خاں جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے انتخابات میں سات نائب صدور کا انتخاب بھی کیا گیا جس میں علی واحد (سندھ) بنارس خان (کوئٹہ) آفتاب رضوی (گوجرانوالہ) سید مزمل شاہ (ملتان) محمد طاہر (فیصل آباد) اور فرمان اللہ خاں (سرحد) شامل ہیں۔ جبکہ مظفر آباد آزادکشمیر سے ساتویں نائب صدر کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ الیکشن میں 22 رکنی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے آل پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
مشاہد حسین سید نے اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن وفاق کی علامت ہے۔ اچھی قیادت اور اچھٹی ٹیم کے ذریعے تنظیمیں کامیاب ہوتی ہیں، میں سیاستدان بعد میں مگر پہلے جرنلسٹ ہوں اور تصویر کی اہمیت کو سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ کی حکومت تھی ہم نے فوٹو جرنلسٹوں کیلئے کالونیاں بنائیں اور آئندہ جب بھی کبھی موقع ملا تو فوٹو جرنلسٹوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ آل پاکستان فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سجاد حیدر نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے کسی ناخوشگوار واقعہ کی ایسی تصاویر جاری نہیں کی جائیں گی جس سے پاکستان کے نام پر کوئی آنچ آئے۔ ہم ہمیشہ پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ کراچی سے نو منتخب جنرل سیکرٹری اطہر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں سجاد حیدر نے ایک برج کے طور پر کام کیا ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ استحکام پاکستان کیلئے اب ایک مضبوط پلیٹ فارم قائم ہو گیا ہے۔ لاہور سے نو منتخب سینئر نائب صدر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ پورے پاکستان سے فوٹو جرنلسٹ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا گیا ہے انشاءاللہ اگلا کنونشن لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری عمر شریف نے کہا کہ سجاد حیدر نے اس تقریب کا اہتمام کر کے قابل تحسین کام کیا ہے۔
تقریب میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی فوٹو جرنلسٹ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب میں فیصل آباد سے محمد طاہر، حیدر آباد سے شاہد علی، ملتان سے ایاز شیخ، کوئٹہ سے موسیٰ فرمان اور پشاور سے فرمان اللہ جان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر مشاہد حسین سید نے قومی سیمینار اور حلف برداری کی تقریب کے شرکاءفوٹو جرنلسٹ میں شیلڈیں تقسیم کیں



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views