پاکستان مسلم لیگ نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر قائد آباد میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع ملیر قائد آباد میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے رکن صو بائی اسمبلی شہریار خان مہر ، بو ستان علی ہو تی اور مسلم لیگ کے صوبائی ، ڈویزنل عھدیداران کے ہمراہ مسلم لیگ ڈسٹرکٹ ملیر کے جلسے میں شر کت کے لیے پنڈال پہنچے تو مسلم لیگ ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے انکا اور دیگرقائدین کا والہانہ استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ کے کارکنان ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔اس موقعے پر پرندے آزاد کئے گئے مسلم لیگ کے کارکنان نے پاکستان زندہ باد اور مسلم لیگ زندہ باد کے پرجوش نعروں سے اپنے قائدین کا استقبال کیا۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے آفس کو پاکستان اور مسلم لیگ کے پرچموں سے سجایاگیاتھا بڑے بڑے بینرز اور جھنڈے لہرائے گئے تھے۔ جلسے کی تقریب میں مسلم لیگ کے عھدیداران اور کارکنان کے علاوہ علاقے کی مختلف انجمنوںکے عھدیداران اور عمائدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔پنڈال کو بھی بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ قائداعظم ودیگر اور مسلم لیگی قائدین کی بڑی بڑی تصاویر لگائی گئیں تھیںدفتر پہنچنے پر مسلم لیگ ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر رفیع اللہ آغا، وقار حسین وکی،جاوید ہزاروی، راﺅ صالح محمد، رانا ذوالفقار، اکرم قریشی سمیت ضلعی، ٹاﺅنز اور یونین کونسل کے عھدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکر ٹر ی حلیم عادل شیخ نے اعلان کیا کہ کارکنان بلدیا تی انتخابات کی تیاری کریں اور پو رے سندھ میں ہر سیٹ پر ہم اپنا امیدوار کھڑے کریں گے صوبے کے تمام اضلاع میں عوامی جلسے اور ورکر کنونشن منعقد کریں گے مانسہر اور سوات کے الیکشن نے ثابت کر دیا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک حقیقت ہے اور وہ چاروں صوبوں میں نمائندہ وطن پر ست جماعت ہے ۔ مسائل زدہ عوام کو تنہا اور لاوارث نہیں چھوڑیں گے سندھ بھر میں بھرپو ر سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں ۔ سندھ کے تمام اضلا ع کے دورے کیے جائیں گے کارکنان سے بھر پو ر رابطوں میں ہیں ۔ قو م کی لسانی اور گروہی تقسیم برداشت نہیں کریں گے ۔ پہلے مذ ہب اور پھر قو میت کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوام کے لیئے کچھ نہیں کیا ۔کراچی سب کا شہر ہے اس کی تعمیر و ترقی اور امن سب کی ذمہ داری ہے کراچی کے امن وا مان کے لیئے ایک دوسر ے کو قبو ل کر نا ہو گا تحمل اور برداشت کی ضرورت ہے انہوں نے خاص طو ر پر اپنے پشتونوں اور ہزارہ کے عوام کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں وہ اپنے آپ کو لاوارث نہ سمجھیں ہماری جماعت سوات سے قائد آباد اور مانسہر ہ سے کیماڑی تک ان کے ساتھ ہے ۔ اور اعلان کیا کہ عنقریب مسلم لیگ صوبہ سر حد کے رہنماءانجینئر امیر مقام ، مانسہرہ کے سردار یو سف، زرگل خان اور دیگر کراچی کا دورہ کر کے پختون بھائیو ں کے زخموں پر مر ہم رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ملیر میں رہنے والے سندھی اور بلوچ عوام کے لیے دروازے کھلے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے ان سے صرف ڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرایا انشائﷲ جیسے ہم نے پہلے عوام کی خدمت کی اب بھی ملیر کے عوام کی خدمت کرنے کے لیئے کو شاں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملیر اور لانڈہی انڈسٹر ی کے مالکان مقامی لو گوں کا روزگار کا حق دیں ۔ جلسے سے خطا ب کر تے ہو ئے رکن سندھ اسمبلی شہر یار خان مہر نے کہا کہ ہم الزامات عائد کر نے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں عوام کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولیات حاصل ہیں کہ نہیں ۔ ہم پر آمریت کی حمایت کاالزام لگانے والے عوام کو بتائیں کہ وہ آمریت کا دور بہتر تھا یا موجودہ حکمرانوں کا دور بہتر ہے ۔ موسمی پا رٹی کاالزام لگانے والے دیکھیں کہ مسلم لیگ قائم و دائم ہے جو موسمی تھے وہ ہم سے الگ ہو کر اقتدا ر کی تلاش میں ہیں ۔ ہم وعدے کر تے ہیں تو پو رے کر تے ہیں عوام سے جھو ٹی باتیں ہم نے کبھی نہیں کی ۔ ہمارے دور میں جو ترقیاتی کام ہو ئے ان کی مثال نہیں ملتی ۔ جب سے یہ حکو مت آئی ہے ہم پر مختلف قسم کے الزامات لگا ئے گئے ۔الزامات سے ہماری پارٹی کمزور نہیں بلکہ مضبو ط ہو ئی ہے ۔ جلسے سے کراچی کے صدر بو ستان علی ہو تی ، جعفرالحسن ، سردار اقبال ، خان بہادر شر ، رفیع ﷲ آغا،شگفتہ خان ،امان اﷲ پراچہ ، نعیم عادل شیخ ، اختر پرویز ، بانو صدیقی ، اختر قریشی ، طارق سید ، حفیظ تبسم ،جاوید ہزاروی اور راﺅ صالح محمد نے بھی خطاب کیا جبکہ اس مو قع پر فقیر حسین قر یشی ، کامران فاروقی ، ثمر مہدی ،، نصراﷲ جلبانی ، عارف قریشی ، عادل سلطان ، اقبا ل شیخ ، ملک عبدالعزیز ، وقار حسین وکی ، رانا ذوالفقار، جاوید اعوان ودیگر بھی مو جود تھے ۔



Comments


Your Comments
Name*  
Email*    
Comments*  



Punjab

Sindh

Urdu New

Columnist Views

Article


General Articles



Speeches and Quotation


Quaid-e-Azam



Profile


Chaudhry Shujat Hussain


Mushahid Hussain Sayed


Ch. Pervaiz Elahi