مسلم لیگ کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کے امن وا مان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ سے کو ئی غرض نہیں ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکر ٹری جنرل مشاہد
حسین سید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملک کے امن وا مان اور عوام کی جان و مال کے
تحفظ سے کو ئی غرض نہیں ہے ۔ صرف کرسی کھپے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں جتنے اجلاس اور
میٹینگز اپنے اقتدار کی مضبوطی اور طول دینے کے لئے منعقد کی جاتی ہیں اور آفیسرز
اور ایڈمینسٹریٹرز کی تعیناتی کے لئے سر جوڑ کر بیٹھا جاتا ہے اس طرح اگر ملک کی
تمام حکمران جماعتیں دہشت گردی کے خلاف اکھٹی بیٹھیں اور ملک میںحالیہ دہشت گردی کے
خلاف جامع پالیسی مرتب کرےں تو شاید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ان خیالات
کا اظہار مشاہد حسین سید نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ (سندھ) کے جنرل
سیکریٹری حلیم عادل شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کونسل کے
ممبر ضیاءستی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
مشاہد حسین سید نے چہلم کے روز کراچی میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں پر
تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ حکومت سندھ امن وامان کو پس پشت ڈال کر دیگر
کاروائیوں میں مصروف ہے اور صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہے۔عاشورہ پر ہونے والے
دھماکوں پر چہلم کے دن دہشت گردی کا یہ اندوہناک واقعہ دہشت گردو ںکی کامیابی اور
حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کے قومی مسائل اور حالیہ دشت
گردی کی کاروائیوں پر تمام سیاسی جماعتیں ، علماءاور تمام مکاتب فکر کو ایک ہونا
پڑے گاتاکہ ملکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جاسکے حکومت کا یہ اہم فریضہ ہے کہ عوام
کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی مرتب کرے ملک کے مفاد میں
پاکستان مسلم لیگ حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی لیکن حکومت صرف اپنی کرسی بچانے کے
چکر میں نہ رہے حکومت اگر عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر
انہیں اپنی کرسی اور حکومت کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔
آخر میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر غوث بخش خان مہر اور جنرل سیکریٹری
حلیم عادل شیخ کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں پاکستان
مسلم لیگ سندھ کی قیادت نے مسلم لیگ کو مضبوط کرنے میں فعال کردار ادا کیا اس پر
مسلم لیگ سندھ کے تمام عہدیداران خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انشااللہ اگلے ہونے والے
بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ بھر پور انداز میں حصہ لے گی اور
کامیابی حاصل کرے گی۔
مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہاکہ مرکزی قیادت کو سندھ کے
معاملات پر اپنی خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ سندھ کی عوام کے دلوں سے احساس محرومی
کا خاتمہ ہو سکے۔ انہو نے مرکزی قیادت کا سندھ کے دوروںپر شکریہ ادا کیا اور مسلم
لیگ سندھ کی سال 2009کی کارکردگی رپورٹ مشاہد حسین سید کو پیش کی۔
|