|
پاک فوج ریسکیو آپریشن شروع نہ کرتی تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا تھا ۔ غلام مصطفی ملک

اسلام آباد:31 اگست 2010۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آزمائش سے دوچار ہے ،حکومت اور انتظامیہ نے ریلیف اور ریسکیو کے حوالے سے انتہائی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ،پاک فوج ریسکیو آپریشن شروع نہ کرتی تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا تھا ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یوٹیلیٹی بلز ختم، کسانوں کے قرضے معاف اور زرعی قرضے بلا سود جاری کئے جائیں ،کمیشن بنانے کے اعلانات پر عمل در آمد نہیں ہوا ۔
|
| Posted on:
Tuesday, August 31, 2010
7:48 AM
|
|
پاکستان مسلم لیگ نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیئے ہیں

اسلام آباد:30اگست 2010ئ۔پاکستان مسلم لیگ نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیئے ہیں ۔ پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا نے پارٹی کے سالانہ اخراجات کے گوشوارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے ۔ یہ گوشوارے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی جانب سے جمع کروائے گئے ہیں جن میں پارٹی کے سالانہ مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے اخراجات کی مفصل تفصیل شامل ہے ۔
|
| Posted on:
Monday, August 30, 2010
12:00 AM
|
|
|
|
|
|
|
|
عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے، وار روم بنا کر ریلیف، تعمیر نو کے عمل کو فوکس کیا جائے: مشاہد حسین سید کی پریس کانفرنس

اسلام آباد:20اگست 2010۔پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کی تین نکاتی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے باعث عالمی برادری کا اعتماد کھو چکی، حکومت کو چاہیئے کہ قومی اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے وسیع ترسیاسی اتفاق رائے حاصل کرے اور اس مقصد کے حصول کے لئے آل پارٹیز کانفرنس کا فوری طور پر انعقاد کر کے درپیش چیلینجز سے نمٹنے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے تا کہ نہ صرف ریلیف ،بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے شفاف طریقہ کار پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے بلکہ قومی اور عالمی اعتماد کو بھی بحال کیا جاسکے
|
| Posted on:
Friday, August 20, 2010
12:00 AM
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|