پاک فوج ریسکیو آپریشن شروع نہ کرتی تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا تھا ۔ غلام مصطفی ملک
اسلام آباد:31 اگست 2010۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آزمائش سے دوچار ہے ،حکومت اور انتظامیہ نے ریلیف اور ریسکیو کے حوالے سے انتہائی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ،پاک فوج ریسکیو آپریشن شروع نہ کرتی تو بڑا انسانی المیہ رونما ہو سکتا تھا ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یوٹیلیٹی بلز ختم، کسانوں کے قرضے معاف اور زرعی قرضے بلا سود جاری کئے جائیں ،کمیشن بنانے کے اعلانات پر عمل در آمد نہیں ہوا ۔
|
پاکستان مسلم لیگ نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیئے ہیں
اسلام آباد:30اگست 2010ئ۔پاکستان مسلم لیگ نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دیئے ہیں ۔ پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا نے پارٹی کے سالانہ اخراجات کے گوشوارے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے ۔ یہ گوشوارے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی جانب سے جمع کروائے گئے ہیں جن میں پارٹی کے سالانہ مرکزی اور صوبائی تنظیموں کے اخراجات کی مفصل تفصیل شامل ہے ۔
|
|
|
|
|
سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر الشفاءٹرسٹ کی ریلیف اور طبعی امداد کو بڑھا کر ایک کروڑ 35لاکھ کر دیا گیا
اسلام آباد، 25اگست:پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر ،سول سوسائٹی اور این جی اوز سمیت قوم سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پر عزم طریقے سے میدان عمل میں نکل آئے ہےں ۔ اس سلسلے میں الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال مثال کی حیثیت رکھتا ہے ،الشفاءکا سیلاب متاثرین کے لئے وسیع پیمانے پر ریلیف اور طبعی امداد کی فراہمی کی مہم دوسروں کیلئے قابل تقلید ہے ۔ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی قوم سسکتی انسانیت کی امداد کی مدد کے لئے قربانی اور یکجہتی کے جذبوں سے سرشار پرعزم ہے اور سیلاب زدہ عوام کی امدا د ان کی بحالی تک جاری رکھی جائیگی ۔
|
PML Activities
The PML Secretary General, Mushahid Hussain Sayed said “The government should immediately convene an All Parties Conference (APC) to evolve a consensus strategy by taking all the political parties on board as was done on military operation in Swat against militant forces. This moot should also announce a six-month ceasefire between all the political forces so as all political forces could get rid of political point-scoring and single-minded focus could be laid on devising a consensus strategy to counter the (calamity) situation,”
|
|
|
|
|
|
|
وزیر اعظم گیلانی پارٹی کی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔ مشاہد حسین سید
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے وزیراعظم گیلانی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور ضمنی انتخابات میں ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں کے ترقیاتی فنڈز اس امر کی غمازی کرتے ہیں کہ حکومتی جماعت کے قائدین کو قانون کی عملداری کا ذرا برابر بھی احساس نہیں ۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|